اکھیاں جھوٹ نہ بولیں
اکھیاں جھوٹ نہ بولیں
ان پہ گزری جیسی جیسی
بات کریں ویسی ویسی
روتے روتے ہنسیں کبھی
کبھی ہنستے ہنستے رو لیں
اکھیاں جھوٹ نہ بولیں
بھید چھپائیں جب یہ کوئی
لگتی ہیں کچھ کھوئی کھوئی
لیکن
پلک جھپک میں پھر یہ پیار کی راہ ھو لیں
اکھیاں جھوٹ نہ بولیں
کاجل کے سنگ بہتے بہتے
تھک جائیں سچ کہتے کہتے
سیج بچھا کے سپنوں کی تب تھوڑی دیر کو سو لیں
اکھیاں جھوٹ نہ بولیں ۔
No comments:
Post a Comment